سندھ

ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی لڑائی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، جو راستہ میں نے چھوڑ دیا اس پر دوبارہ نہیں جاؤں گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد میں مخصوص صورتحال برپا ہے، کئی دنوں سے جاری صورتحال پر کوئی مؤقف نہیں دیا اور یہ نہیں ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ہم لڑائی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ 2 سالوں سے جاری کام فائدے یا نقصان کے لئے نہیں کیا، ہم نے پارٹی کے بڑے بڑے عہدے چھوڑے اور لوگوں کے حقوق کے لئے نئی بات کی۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس کے لئے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہاتھ جوڑے، میں بند کمروں میں بھی ہاتھ جھوڑتا ہوں اور سامنے بھی، مہاجر ان تمام حالات میں کہیں اور تو جاسکتے ہیں مگر یہاں نہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو راستہ میں نے چھوڑا ہے اس پر دوبارہ نہیں جاؤں گا، کوئی لیڈر نہیں مارا جائے گا معصوم لوگ مریں گے، کیا میں آگ اور خون کی سیاست دوبارہ شروع کروں، مجھے آپ کے راستوں کے کانٹے ہٹانے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close