سندھ

فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جہاں سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مزید 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیئے گئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے معاملے پر سب سے مدد طلب کی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، بڑے ایونٹ کیے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا، سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہم سیاسی پارٹی ہیں، عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اختلافات پر بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close