سندھ

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ارکان کی بولیاں لگا رہی ہے، شیخ صلاح الدین

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی ان کی پارٹی کے ارکان کی بولیاں لگا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ان دنوں تنظیمی بحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ روز پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے فاروق کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا جبکہ پارٹی رہنما نے ردعمل میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا۔ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا تھا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے 6 فروری کو اجلاس بلاکر کامران ٹیسوری کی نہ صرف 6 ماہ کے لئے رکنیت معطل کی بلکہ انہیں رابطہ کمیٹی سے بھی خارج کیا۔ دوسری جانب فاروق ستار نے اجلاس کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی رکنیت معطل کی۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ اس عمل کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close