سندھ

کامران ٹیسوری خودکش بمبار ہیں، جہاں جاتے ہیں تباہی پھیلاتے ہیں، سعید غنی

کراچی: سینیٹ انتخابات کے موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ارکان اسمبلی کی بولیاں لگانے کے الزام کے ردعمل میں پی پی پی رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے کہا کہ ان لوگوں سے اپنا گھر سنبھلتا نہیں اور خوف کے مارے پیپلز پارٹی پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اسے اپنا گھر دیکھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے ایم کیو ایم الزام لگا رہی ہے، اسے خوف ہے کہ ان کے اپنے اراکین ان کو سینیٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ نون لیگ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اپنی پارٹی سے ناراض ہیں۔ سعید غنی نے کامران ٹیسوری کو خودکش بمبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں جاتے ہیں، تباہی پھیلاتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں ہوسکا پارٹی الیکشن میں موقع سے فائدہ اٹھائے گی اور ہر جگہ سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار نے پیپلز پارٹی میں آنے کی دلچسپی ظاہر کی تو قیادت فیصلہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close