سندھ

ایم کیوایم اختلافات؛ فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ کر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو پارٹی کنوینئر کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار رضا خان کے نام ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر کی حیثیت سے خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تاحال قانونی طور پر پارٹی کنوینئر ہیں۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کوخط کے ساتھ پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی منظور شدہ قرارداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔ خط کے متن میں فاروق ستار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی کا کنوینئرمیں ہی ہوں جب کہ 11 فروری کو رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا، رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی کنوینئرز نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔قبل ازیں ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فروغ نسیم کا غیر رسمی بات چیت میں کہنا تھا کہ میں فاروق ستار کی بڑی عزت کرتا ہوں ان کی کوئی غلطی نہیں، میں فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو مل بیٹھنے کی گزارش کرتا ہوں،پارٹی رہنماؤں میں تناو سے کراچی کی عوام اور ملک کانقصان ہورہاہے۔ پرویزمشرف اچھےانسان ہیں، وہ بھائیوں جیسے ہیں اور میں ان کا وکیل بھی ہوں لیکن میرے سیاسی لیڈر نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close