سندھ

اربوں روپے کی کرپشن، شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس قائم ہے۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقارعلی شلوانی، یوسف کابورو، سلمان منصور، منصور احمد راجپوت، گلزار علی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close