سندھ

نیب نے ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے، ڈاکٹر عاصم کا الزام

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے نیب پر الزام لگایا کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے، جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، جتنے گواہ آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بیان نہیں ہے اور ہم سفید پوش لوگ ہیں، نیب کے نام سے ہی ہماری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ مجھے بند کیا گیا اور جیل بھی گیا، لیکن نیب کو کچھ نہیں ملا، اب یہ پیسہ کہاں گیا، نیب ہی بتا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگلوں میں رہنے والوں کا رائیونڈ والوں سے کیا مقابلہ ہے، آپ کے اور میرے مسائل ایک جیسے ہیں، وہ مسائل اٹھانے چاہیئں، جو ایک عام آدمی کے ہوں، سب کو دعوت دی ہے کہ کراچی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے، میں تو پوری ایم کیو ایم کو دعوت دے چکا ہوں اور یہ بہترین موقع ہے کہ یہ لوگ پیپلز پارٹی میں آجائیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close