سندھ

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کے دونوں گروہوں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں کے گروہوں نے سینیٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 5 ارکان اسمبلی نے اندرونی اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے سینیٹ الیکشن کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سینیٹ انتخابات کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے بہادر آباد اور پی آئی بی کالونی کے رہنما پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو تمام نشستوں پر کامیابی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے 15 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 5 ارکان نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے متحد نہ ہونے پر سندھ کی 12 نشستوں میں سے 10 پر پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close