سندھ

کراچی ۔سندھ اسمبلی سے متصل کوارٹر مسمار، علاقہ مکینوں نے رپورٹنگ ٹیم کو بھگادیا

کراچی۔نجی ٹی وی چینل کی طرف سے غلط رپورٹنگ کرنے پر سندھ اسمبلی سے متصل کوارٹرز مسمار کردیے گئے ، علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رپورٹنگ ٹیم کو بھگادیا۔
نجی ٹی وی نے خبر نشر کی تھی کہ سندھ اسمبلی میں بھینسوں کا باڑہ ہے اور وہاں سے دودھ سپلائی کیا جاتا ہے۔ چینل کی طرف سے خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ہیوی مشینری کے ذریعے اسمبلی سے متصل کوارٹرز مسمار کردیے جس کی وجہ سے مکین بے گھر ہوگئے۔
اس موقع پر مکینوں نے انتظامیہ اور نجی ٹی وی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور چینل کی رپورٹنگ ٹیم کو بھگادیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی نے سندھ اسمبلی میں بھینسوں کا باڑہ ہونے کی غلط خبر نشر کی اور سائیں سرکار سے پیسے لے کر جھوٹی خبر چلائی۔ پورے کوارٹرز میں صرف دو بیل ہیں جنہیں ٹی وی پر دکھایا گیا اور کہا گیا کہ سندھ اسمبلی میں بھینسوں کا باڑہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close