سندھ

میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک کو خوش حال اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، عوام کو نواز شریف کی نااہلی اور پاناما کیس سے کوئی غرض نہیں، نواز شریف توجہ ہٹانے کے لئے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کے عوام صرف پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close