سندھ

ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ جہاں انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سندھ رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی کےلیے کراچی میں امن ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ملیر گیریژن میں بھی جوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ملکی دفاع میں پاک فوج کے جوانوں کا کردار لائق تحسین ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاک فوج کے غازیوں سے ملاقات کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close