سندھ

پاکستان کو دھمکانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے اور ہمیں دھمکانے کی کوئی بھی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگی۔

کراچی میں پاک بحریہ کی 105ویں مڈشپ مین اور 14ویں شارٹ کورس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین کے20،لیبیاکے10 اور سعودی عرب کے30 کیڈٹس بھی شامل تھے۔

پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے لیکن امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نا سمجھا جائے، پاکستان کو دھمکانے کی کوئی بھی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگی، ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیےتیار ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستا ن امن سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قومی سطح پر اتفاق رائے موجود ہے، پاک بحریہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے، دہشت گردعناصر کے خلاف کارروائیوں میں پاک بحریہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close