سندھ

ایم کیوایم اب ختم ہوگئی، اس کے اپنے اراکین بھی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کرتے:بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست سے ایم کیو ایم ختم ہوگئی اب ان کا حال یہ ہے کہ ان کے اپنے اراکین ہی پارٹی پر اعتماد کا اظہار نہیں کرتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں پوزیشن کمزور ہوچکی ہے عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ کارکنان کو اہمیت دیں،وہ نظریاتی کارکنوں کو آگے بڑھائیں اے ٹی ایمز کو نہیں،لوگوں کو پتا ہے خیبر پختونخوامیں کوئی کام نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی کوئی کام نہیں کیا ،صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی واحد حکومت ہے جس نے انسانی ترقی پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان نے تخت لاہور کی لڑائی میں 5سال ضائع کیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ایک دن پہلے متفقہ امیدواروں کا اعلان کیا،ہر چیز کا الزام پیپلز پارٹی پر لگادیاجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ا چھے لوگوں کو سینیٹ کے لیے کھڑا کیا ہماری جماعت نے سینیٹ میں توقع سے زیادہ نتائج دیے،مسلم لیگ ن کا سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ غلط ہے ان کے امیدوار آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے ہیں،بلوچستان کے آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کی بھی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے،پیپلزپارٹی کا فوکس عوام کے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ بنائیں اس سلسلے میں اپوزیشن سے رابطہ کررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سربراہی میں الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close