سندھ

کراچی ۔جناح ہسپتال میں مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ۔ڈاکٹرز کی ہڑتال تاحال جا ری

کراچی ۔ جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ چار روز سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث اوپی ڈیزبند ہونے سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنارہا۔
 ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔ تمام ڈاکٹرز اسپتال کے احاطے میں جمع ہیں اور نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث او پی ڈی میں کام مکمل طورپر بند رہا جبکہ شعبہ حادثات اوروارڈز میں داخل مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بار بار احتجاج اور انتظامیہ کی یقین دھانیوں کے باوجود چھ ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں، انتظامیہ نے اب کان نا دھرے تو دیگر شعبہ جات میں بھی کام بند کر دیا جائے گا۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز میں 15 ہزار سے زائد مریض علاج کرائے بغیر واپس لوٹ گئے ،سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے ، ہڑتال کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں۔جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں بیشتر مریض دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔ گزشتہ تین دن کے دوران 15 ہزار مریض علاج کے بغیر چلے گئے جبکہ آپریشن تھیٹرز بند ہونے سے سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے۔ انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close