سندھ

شہلا رضا نے دھمکیاں دینے والے رکن اسمبلی کی شناخت ظاہر کردی، نام اور اس کی پارٹی کے بارے میں جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں

سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن نے مجھے کھلے عام دھمکی دی جس پر مجبوراً انہیں ایوان سے باہر نکالنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں واضح طور پر یہ پیغام دے چکی تھی کہ اگر آپ نے موضوع سے ہٹ کر کوئی بات کی اور پھر سوال پوچھا تو میں آپ کو بٹھا دوں گی اور بعد ازاں مجھے ایسا کرنا پڑا، جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن محمد حسین صاحب کھڑے ہوگئے اور اعتراض کرنا شروع کردیا اور بجائے اس کے کہ وہ مجھ سے اصول اور ضابطے کی بات کرتے وہ مجھے دھمکیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ایک گھنٹہ احتسابی معاملات سے متعلق ہوتا ہے جس میں 5 سے 6 سوال کئے جاتے ہیں جس میں موور 3 سوال پوچھتا ہے اور 5 سپلیمینٹری سوال ہوتے ہیں، ہمارے یہاں اب کچھ لوگوں نے یہ وطیرہ بنالیا ہے کہ سوال سے پہلے ایک تقریر کی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک عجیب سا سوال پوچھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے، اس حرکت سے وزیر بھی ناراض ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ممبران بھی شکایت کرتے ہیں کہ ان کے سوال کی باری نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اسمبلی میں اسپیکر کے ضابطے پر بات نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اسے کہیں چیلنج کیا جاسکتا ہے، چاہے پارلیمنٹ کے اندر ہوں یا باہر۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میں نے محمد حسین سے اتنا کہا تھا کہ آپ میری ذاتیات پر جو بھی بات کر رہے ہیں مجھے اس سے سروکار نہیں، مگر میں آپ کو پارلیمنٹ کی کارروائی خراب نہیں کرنے دوں گی جس پر محمد حسین نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ ایوان کیسے چلتا ہے؟ جس پر میں نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کیا کہ محمد حسین کو پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے میں افسوس کی بات یہ تھی کہ پارلیمنٹ میں موجود جتنے بھی باغیرت مرد بیٹھے تھے ان میں سے کسی ایک نے بھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز سندھ اسمبلی میں اراکین اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کو ڈانٹتے ہوئے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close