سندھ

وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ

حکومت سندھ نے نئے مالی سال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا بجٹ 4 ارب 33 کروڑ روپے کردیا گیا ہے، رواں مالی سال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کل بجٹ ایک ارب 74 کروڑ روپے تھا جسے بعد میں نظرثانی کرکے 2 ارب 23کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے مالی سال 17-2016 کے لئے 8 کھرب 69 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا جس میں سرکاری ملازمین اور تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close