سندھ

چیف جسٹس پاکستان کراچی کے مچھروں سے پریشان

کراچی: شہر قائد میں گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ہے جن سے چیف جسٹس سمیت کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں واٹر کمیشن کی رپورٹ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے میں کراچی کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں ایک شہری نے کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں گندگی اور کچرے کی تصاویر پیش کیں جس پر چیف جسٹس نے دلچسپ بات بتائی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب کراچی آتا ہوں تو باتھ آئی لینڈ میں ہی رہتا ہوں، کل ساری رات میں مچھر مارتا رہا، جس مچھر کو مارتا اس میں خون بھرا ہوتا تھا، مچھر امیر غریب نہیں دیکھتا، مچھر تو کسی کو بھی متاثر کرے گا، ہم تنازع میں نہیں پڑیں گے، سیاست سے بالا ہو کر سب سوچیں، جس کی جو ذمہ داری ہے اسے ادا کرنا ہوگی، مشترکہ کاوشوں سے کراچی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے میری تعریفی تشہیری مہم بند کریں، میں اپنی تعریفی مہم نہیں چاہتا، میں تو اپنا فرض ادا کررہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close