سندھ

ہم ماروی سرمد کے ساتھ ہیں ، پیپلز پارٹی معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جائے گی ،بلاول ذرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے جے یو آئی( ف) کے سینیٹر حمداللہ کی طرف سے ماروی سرمد کے خلاف گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماروی سرمد کے ساتھ ہیں ، پیپلز پارٹی معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جائے گی ۔ اتوار کو ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماروی سرمد کے خلاف بیان کی مذمت کی ہے ۔

بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹر حمداللہ کی ماوری سرمد کے خلاف غلط گفتگو قابل مذمت ہے،جے یو آئی ایف کے لیڈر نہتی عورت کے خلاف اس رویے پر سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذہبی اسکالر کے خلاف کھڑے ہونے پر ماروی سرمد قابل تعریف ہیں،ہم ماروی سرمد کے ساتھ ہیں , پیپلز پارٹی معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جائے گی،اپیکس کورٹس ماروی سرمد کیساتھ پیش آئے واقعے کا نوٹس لے، ایسے کرداروں کو محدود رکھا جائے تاکہ وہ معاشرے میں ایسی رسوائی نہ پھیلا سکیں،اس واقعے سزا سے نہ بچنا چاہیے اور خود مذہبی علماء کو بھی کھڑا ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close