سندھ

ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں

تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت 20سے زائد رہنما اور 12تنظیمیں شامل

کراچی : ایف آئی اے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت لندن اور کراچی کے 20سے زائد رہنما اور 12تنظیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ،تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت لندن اور کراچی کے دو درجن رہنما ،12تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ بھی جمع کرنا شروع کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق تحقیقات ان معلومات پر شروع کی گئی ہیں کہ کراچی میں جمع کی جانیوالی رقوم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے علاوہ سن اکیڈمی اور سن چیریٹی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی جبکہ ان تنظیموں کو دیگر سرگرمیوں پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے

ان اداروں اور افراد کے ساتھ دس کے قریب نجی تنظیمیں اور نجی کمپنیاں شامل ہیں جو2005 اور2010کے دوران کراچی میں قائم کی گئی۔ اس میں متعدد کنسٹرکشن کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کی حاصل ہونیوالی آمدنی براہ راست لند ن منتقل کی جاتی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close