سندھ

قانون کے محافظ پہ بھی قیامت ٹوٹ پڑی، بااثر ملزموں کا پولیس اہلکار سے گینگ ریپ، وڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگے

تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاﺅں سکھر میں بااثر ملزموں نے پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگے۔سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے گھر پر ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل مرزا نصیر بیگ کو دوستوں نے گھر پر بلا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی اور ویڈیو بھی بنالی، فون اور نقدی چھین کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر پولیس ملزم نصیر بیگ نے تین ملزموں فرحان بیگ، قائد بیگ اور ق لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ د رج کرادیا۔ پولیس نے فرحان بیگ اور قائدبیگ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close