سندھ

میئرکواختیاردینےسےمتعلق بل مسترد ہونے پرایم کیو ایم کااحتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران میئرکو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

 ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران کراچی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کردیا اور پلے کارڈز اٹھائے اراکین ڈپٹی اسپیکر کی ڈائس کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے جس پر ڈپٹی اسپیکرنے انہیں احتجاج ختم کرکے نشستوں پر جانے کی ہدایت کی تاہم احتجاج کو خاطرمیں نہ لانے پرایم کیو ایم اراکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

ایم کیوایم کے رکن خالد احمد کا کہنا تھا کہ کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکو دے دیا گیا ہے جو سراسرناانصافی ہے جب کہ سندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑو کا اس موقع پرکہنا تھا کہ خوامخواہ ایشوبنایا جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن کے دوران کوئی بھی جیتا یا ہارا لیکن مینڈیٹ تسلیم کیا،بلدیاتی الیکشن ہوگئے ہیں  اور اختیارات بھی قانون کے مطابق مل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں بلدیاتی اداروں کے جنرل الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد اختیارات دیے گئے اورخیبر پختونخوا میں 3 ماہ بعد اختیارات لوکل باڈیز کو ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close