سندھ

ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مجھ پر حملہ کیا

: پیپلز پارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے سندھ اسمبلی میں الزام لگایا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ترقیاتی کام کے دوران ان کے ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے کارکنان کو کام کرنے سے روک رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

پی پی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ترقیاتی کام کے دوران پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا  اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا۔

پی پی رکن اسمبلی کی یہ بات سن کر تحریک انصاف کے رہنما ثمرعلی نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ شمیم ممتاز ان کارکنان کے نام بتائیں ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کرینگے، یاد رہے کہ خاتون رکن کےساتھ بد تمیزی کےواقعے پر پی پی قیادت سیخ پا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close