سندھ

یوم پاکستان، شہر قائد کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی: کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن اور جیکب لائن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فالٹ کے سبب شہر کے 8 گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا، تمام اہم تنصیبات پر بجلی بحال ہے اور بیشتر سے زائد مقامات پر فوری طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے البتہ گارڈن اور کورنگی میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ شہری علاقائی فالٹس کے لیے 118 کال سینٹر پر رابطہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close