سندھ

گورنر سندھ کے بڑے بھائی جرمنی میں انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بڑے بھائی انوارالعباد خان پیر کو جرمنی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم جرمنی میں ہی قیام پذیر تھے۔ ان کی تدفین بھی جرمنی میں ہوگی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے گورنر سندھ کو فون کیا اور ان سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ دریں اثنا جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر ،ڈین آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر خالد عراقی اور میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے مرحوم کے انتقال پرتعزیت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close