سندھ
کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے، شدید گرمی اور سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا لیکن گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس) 43 ڈگری محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں 10 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ان کا رخ جنوب سے شمال کی جانب ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اس کے علاوہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں۔