سندھ

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ارکان گتھم گتھا

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے پر ایوان مچھلی بازار بن گیا اور حکومتی و اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

 اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بجٹ پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن عبداللہ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پی پی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ کچھ لوگ عظیم ہوتے ہیں کچھ لوگ محنت سےعظیم ہوتے ہیں اورکچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ عظمت کو خود پرطاری کرلیتے ہیں، اگر دبئی کی بات نکلی تو ہم لندن کی بات کریں گے۔

ایم کیو ایم ارکان لندن کا ذکر سن کر قابو سے باہرہوگئے اور رکن فاروق عظیم نے پی پی رکن اسمبلی مکیش چاؤلہ پر تنقید شروع کردی جس کے بعد دونوں ارکان نے نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جھگڑنا شروع کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close