سندھ

کراچی : معصوم عبداللہ کی پہلی بار جج کی نگرانی میں والد سے ملاقات کرائی گئی

کراچی:والدہ حلیمہ کےقتل کے بعد معصوم عبداللہ کی پہلی بار والد سےملاقات کرائی گئی، ملاقات کراچی کی مقامی عدالت کےجج کی نگرانی میں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق چوہدری اقبال کراچی کی مقامی عدالت پہنچا تو پہلی بار بیٹے عبداللہ سے ملاقات کروائی گئی لیکن ماں کی ممتا سے محروم اور انجانے خوف کا شکار عبداللہ کا چہرہ اترا ہوا دکھائی دیا۔

عبداللہ کو کھلونے تو پسند آئےلیکن باپ کی محبت دل میں جگہ نہ بناسکی، وکلا کا کہنا ہے کہ چوہدری اقبال اور عبداللہ کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ ادھر فیصل ایدھی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عبداللہ کے مستقبل کیلئے آئندہ بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

ممتا چھن جانے کےبعد کسی خونی رشتے سے ملاقات کے باوجود عبداللہ میں ذرہ بھی اپنائیت نظر نہ آئی، عدالتی حکم پر عبداللہ کی دو جولائی کو بھی چوہدری اقبال سے ملاقات کرائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close