سندھ

کرسچن برادری پھانسی کے عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیں، غنویٰ بھٹو کی مسیحی برادری سے ایسی درخواست کہ سب سوچ میں پڑ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقدہ تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پھانسی کی روایت ختم ہونی چاہیے اگر یہ روایت ظالم حکمرانوں نے ختم نہیں کی تو عوام اسے خود ختم کریں گے، شہید بھٹو کو پھانسی دی گئی جہاں اس کے ساتھ موجود نہیں تھے اور وہ بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ کرسچن لوگوں کے ہاتھوں پھانسی دینے کی روایت تمام پرانی ہے جو برطانیہ راج میں قائم کی گئی کیونکہ شہید بھٹو کے پھانسی کا فیصلہ ایک جج نے دیا اور وہ کیوں اس قتل کا الزام کرسچن برادری پر لگا رہے ہیں۔ میری کرسچن برادری سے گذارش ہے وہ اسے ترک کرکے امن کی علامت بنیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 کلفٹن میں رہنے والے عوام سے غداری نہیں کرتے جہاں پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو رہتی تھی اور وہ ذمہ داری اس پر تھی اس کے بعد میر مرتضیٰ بھٹو کے کاندھوں پر وہ ذمہ داری آئی اور وہ ذمہ داری میرے اور آپ کے کاندھوں پر ہے، ہمارا قافلہ چلتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close