سندھ

آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: آج شہرقائد میں شدید گرمی پڑنے کاامکان ہے جب کہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی نے شہریوں کا جینا محال کیا ہواہے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج کراچی کا درجہ حرارت صبح ساڑھے 10 بجے 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ حبس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ شہر قائد میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتاہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی کئی کئی گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے، شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.5ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز خوش آئند بات یہ رہی کہ سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار معمول سے کم 18کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، تاہم سمندری ہوائیں مکمل طورپر منقطع نہیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی سسٹم گزرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کی لہر جمعے تک برقراررہ سکتی ہے، بعدازاں ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے نتیجے میں درجہ حرارت کئی ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close