سندھ

بلاول بھٹو نے انتخابات کیلئے عمران خان کو ایسا چیلنج دیدیا کہ کپتان بھی سوچنے پہ مجبور

حیدر آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ آئیں اور کراچی سے انتخاب لڑیں انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔ مٹھی میں تقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا کوہ نور ہے جس کا ہم بہت خیال رکھتے ہیں لیکن آج بھی کراچی پرایک سیاسی پارٹی کا قبضہ ہے اور کراچی کے بلدیاتی ادارے ایک مخصوص جماعت کے پاس ہیں جو آپس میں لڑرہے ہیں جب کہ وہ خود کام کررہے ہیں اور نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں بہت منصوبے شروع کئے ، چاہتا ہوں کہ کراچی کےعوام صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ہم کراچی کو تبدیل کردیں گے، عمران خان کو چیلنج ہے کہ وہ سندھ آئیں اور کراچی سے الیکشن لڑیں انہیں عبرتناک شکست دیں گے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس بار نہ صرف سندھ بلکہ وفاق سے بھی الیکشن جیتے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھرکول منصوبے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی تھر میں آئی ہے لیکن سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی اور تھر میں جو انقلاب آیا اس سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، تھر میں بجلی پیدا ہورہی ہیں، تھر معیشت میں بڑا حصہ ڈال رہا ہے جب کہ خیبرپختونخواہ اور پنچاب میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جیسا تھر میں منصوبہ چل رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کا سب سے بڑا مسئلہ یہ رہا کہ وہ پورے ملک کو چھوڑ کر ایک شہر کے وزیراعظم بن کر کام کرتے رہے اور وفاقی حکومت کو جب موقع ملا اس نے سندھ سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کو تنگ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close