سندھ

متحدہ کے 3 کارکنوں کو21،21 سال کی سزا، جرم کیا ہے، جان کر آپ بھی غم و غصے کا شکار ہوجائیں

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے عقب سے گرفتار 3 کارکنوں کو21، 21 سال قید کی سزا سنادی۔سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکے عقب سے گرفتار دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کا جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے3دہشت گردوں کو21،21 سال قید کا حکم سنا دیا۔ مجرمان میں عمران عرف بابا،عبدالحمید عرف آصف اور احسان کمال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مجرمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے،مجرموں کوجولائی2017 میں گرفتارکیا تھا،مجرمان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا،مجرموں سے برآمد ہونے والا اسلحہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوا، عدالت نے مجرمان کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحے میں مجموعی طور پر سزا سنائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close