سندھ

عشرت العباد اور اسحق ڈار کی ایس آئی یو ٹی آمد

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ایس آئی یو ٹی پہنچے جہاں انہوں نے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی عیادت کی اور خیر یت دریافت کی۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی، عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کی شناخت ہیں ان کی شاندار سماجی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد خواہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو ایدھی صاحب کی خدمات کا معترف ہے کیونکہ ان کی سماجی خدمات کئی دہائیوں پر مبنی ہیں، آج مجھ سمیت ہر پاکستانی فکر مند اور ایدھی صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عبد الستار ایدھی کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی عبدالستار ایدھی کو دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایدھی صاحب ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہیں کیونکہ ان کی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تمام مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close