سندھ

سکھراورحیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سکھر حیدر آباد اور کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کی پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اور سندھ میں یوم علی رضی اللہ عنہ  پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعدد سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان اقدامات میں سب سے اہم اور آزمودہ اقدام موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ سندھ نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر ڈویژن موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ 28 جون تک نافذ رہے گی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی پولیس حکام کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے لگائی ہے۔

واضح رہے کہ نوٹی فکیشن کے مطابق صحافی، بزرگ، خواتین،معذور افراد اور 12سال سے کم عمر لڑکوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، وہ اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close