سندھ
”عام انتخابات میں فاروق ستار کیلئے جعلی ووٹ ڈلوائے جس کے بعد انہوں نے مجھے۔۔۔“ گرفتار دہشتگرد رئیس ماما نے متحدہ پاکستان کے سربراہ پر بجلیاں گرادیں
کراچی: ایم کیوایم کے گرفتار دہشتگرد رئیس ماما کے اہم سیاسی شخصیات پر سنگین الزامات، اکیلے زمینوں پر قبضہ نہیں کیا، وزراءاور سیاستدان بھی شریک رہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار دہشتگرد نے اہم سیاسی شخصیات پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
رئیس ماما کا کہنا ہے کہ 2003 کے انتخابات میں فاروق ستار کے لیے جعلی ووٹ ڈلوائے اور فاروق ستار نے ہی سٹی گورنمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کروایا۔ رئیس ماما کا کہنا تھا کہ میں نے زمینوں پر قبضہ اکیلے نہیں کیا وزراءاور سیاستدان بھی شریک تھے۔