سندھ

اداروں کو مداخلت نہیں کرنا چاہیئے، میڈیا حد سے تجاوز کر رہا ہے، خورشید شاہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صرف اس بات کا خیال کرنا چاہیئے کہ جس چیز سے ریاست کو نقصان ہو وہ بات نہیں کرنا چاہیئے اور میڈیا کو یہ بات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں موجودہ حالات میں آزادی اظہار رائے پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میڈیا حد سے تجاوز کر رہا ہے۔ عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس یا عدلیہ کو اس طرح بیان نہیں دینا چاہیئے، وہ کسی بات پر فیصلہ دے سکتے ہیں جو کہ انہیں عدالت میں دینا چاہیئے لیکن اس طرح باتیں کرنے سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا کیونکہ یہ ایسے ادارے ہیں جن کے لوگ نہیں بلکہ فیصلے بولتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر اعتراض ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اگر عدالت میں سماعت کے دوران بات کرتے ہیں تو وہ کارروائی کا حصہ ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ اگر کوئی بیان عدالت سے باہر دیا جاتا ہے تو وہ تقریبا سیاسی ہی سمجھا جاتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیئے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیئے اور دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہی کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی، اس ملک کا معاشرہ تباہ کر دیا اور کرپشن کا نظام متعارف کروایا جس کے بعد دو مرتبہ دھچکا کھائی ہوئی پارلیمنٹ کرپٹ نظام سے ایک دم نہیں لڑ سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close