سندھ

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں جے آئی ٹی نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائےعدالت قتل کا ذمہ دار قراردے دیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپورکی رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابراور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راؤانوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائےعدالت قتل کیا جب کہ راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے، نقیب اللہ اور دیگرکا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close