سندھ

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے تمام کیڈرز تبدیل کیے جارہے ہیں

سندھ کے سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں پری پرائمری سے لیکر ہائی اسکول سطح تک اساتذہ کے تمام کیڈرز تبدیل کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تعلیمی بجٹ پر منعقد ہ ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ سے اراکین سندھ اسمبلی شہریار مہر، غزالہ سیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکولوں کے تمام بچوں کی نادرا رجسٹریشن کرانے کی درخواست کی ہے ،تاہم نادرا نے سندھ کے بچوں کی رجسٹریشن کرنے سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسکولوں کی لاتعداد عمارتوں پر بااثر لوگوں نے قبضے کررکھے ہیں ،اسکولوں کی عمارت میں قبضے کیلئے سیوریج کا پانی چھوڑاجاتا ہے۔

تاریخی این جے وی اسکول کے اندر قبضہ کرکے مسجد تعمیر کی جارہی ہے ، اسکولوں کی عمارتوں پر قبضے کے خلاف اعلیٰ حکام کو لکھا ہے۔

سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کا کیڈر تبدیل کررہے ہیں، کلاس یکم سے پانچویں تک خواتین ٹیچر پڑھائیں گی اور ہائی اسکول کے ٹیچر کا کیڈر بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close