سندھ

اویس شاہ کی بازیابی، سندھ پنجاب سرحد پر ناکہ بندی کر دی گئی

رحیم یار خان : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے سندھ، پنجاب سرحد پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر سندھ، پنجاب سرحد پر ناکہ بندی کی گئی ہے کیونکہ اغواءکار مغوی کو زنانہ لباس میں ایک جگہ سے دوسری جلہ لے جا سکتے ہیں۔ 
سندھ اور پنجاب سرحدی علاقے کوٹ سبزل اور داﺅ والا پر ناکہ بندی جاری ہے اور تمام سرحد پر تین ایس ایچ اوز، 12 لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت 40 جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہر آٹھ گھنٹے میں تازہ دم دستہ تعینات کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close