Featuredسندھ

امت مسلمہ آج شب برات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منا رہی ہے

ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے رہے ہیں پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔شہر بھر کی مساجد میں خصوصی نوافل ادا کیے جارہے ہیں، مساجد میں علمائے کرام شب برات کے فضائل بیان دے رہے ہیں، مساجد میں محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعائیں بھی مانگی جارہی ہیں، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے، اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔اس موقع پر محافل شب برأت میں علمااور مذہبی رہنما اپنے خطبات میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں، شب برأ ت کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مساجد کو برقی قمقموں سے سجا یا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close