Featuredسندھ

پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ، سمندر میں پھنسے پرتگال کے ایسے خاندان کو بحفاظت نکال لیا جو۔۔۔۔۔

انسداد بحری قذاقی مشن پرمامور پی این ایس عالمگیرنے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ کو بچالیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پرمامورپاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرنے صومالیہ سے تقریباً 180 ناٹیکل میل دورامدادی آپریشن کرتے ہوئے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ میں موجود کئی افراد کوبچالیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بینی لیو2 نامی پرتگالی سیلنگ بوٹ ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندرمیں پھنس گئی تھی، بوٹ میں خواتین اوربچے بھی موجود تھے، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اوریہ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر نکلے تھے۔ پی این ایس عالمگیر نے بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اوراشیاء خورونوش فراہم کیں۔ پرتگالی فیملی نے پاک بحریہ کے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close