سندھ

پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: آصف زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،اس روزایک آمرنے منتخب وزیراعظم کاتختہ الٹا اورآئین کا حلیہ بگاڑا۔

پانچ جولائی کو ضیاالحق کے مارشل لاکےنفاذکےحوالے سے اپنے پیغام میں آصف زرداری کاکہناتھاکہ اسی دن سےملک کےجمہوری اورریاستی اداروں کی تباہی کاعمل شروع ہوا۔ سابق صدر نے کہاکہ پانچ جولائی کوآمرنے جہاد کو نجی بنادیا،یہ ایجنڈا نہ صرف ملک پرمسلط کیابلکہ سرحد پاربھی بھیجا،اس آمرکی پھیلائی مذہبی انتہا پسندی آج بھی اس کاپیچھاکررہی ہے۔ آصف زرداری کاکہناتھاکہ اس سے قبل کسی بھی شخص نے اتنی تباہی نہیں پھیلائی جتنی ضیانے پھیلائی،آمریت نے قوم اورریاستی اداروں کوہائی جیک کرلیا۔ آصف زرداری نے کہاکہ ہم عہدکرتےہیں کہ جمہوریت کی حفاظت کرینگے  ۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close