سندھ

ملیر سے بھاری تعداد میں‌ اسلحہ برآمد

شہر قائد کو دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں سے بچالیا گیا، حساس ادارے اور پولیس نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں7.62 ایم ایم گولیوں کے ڈبے اور اسی کے آٹو میٹک ویپن، کلاشنکوف، آر پی جی سیون،ہیوی مشین گن اور لائٹ مشین گن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک تخریب کار نے چھپایا ہوا تھا، ملزمان انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جن کا مقصد شاپنگ سینٹرز ،دیگر پرہجوم مقامات اور حساس تنصیبات پر حملہ کرنا تھا۔پولیس اور حساس ادارے کی جانب سے مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے بعد مزید اسلحہ پکڑے جانے اورگرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزموں کو ایک سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے، تفتیش کے بعد ایک اہم سیاسی شخصیت کی گرفتاری کا بھی امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close