سندھ
دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پر حملہ آور ہیں، قائم علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پر حملہ آور ہیں۔
عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے پروزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کرہم پرحملہ آورہیں، دہشت گردوں نے مسجد نبوی پرحملہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔
وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو وزیراعلی ہاوس طلب کرلیا جہاں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیراعلی کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔