سندھ
امن کا مطالبہ کرنے والی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے : فاروق ستار
کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ امن کا مطالبہ کرنے والی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور ہماری جائز شکایات کو بھی نہیں سنا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی بڑی نمائندہ جماعت اور اسٹیک ہو لڈر ہے۔
ڈھائی سال سے ہماری جائز شکایت کو بھی نہیں سنا جا رہا۔ ہم پر غیراعلانیہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا اگر ایک طبقے کے شہریوں پر سماجی اور سیاسی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی تو پھر وہ لوگ کہاں جائیں گے۔ ایم کیوایم کے کوئی عسکری عناصر نہیں ہیں۔