سندھ
کراچی کے بچے نے 1500 فٹ بلندی تک پرواز کرنے والا ڈرون تیار کرلیا
کراچی : کراچی کے 11 سالہ ذہین بچے نے تصویر بنانے والا ڈرون تیار کرلیا۔ کراچی کے مائیکروسافٹ کے انوینشن سنٹر میں زیر تربیت طالبعلم بلال احمد کے اندر پروگرامنگ کا شوق ان کے والد نے جگایا جنہوں نے بچے کا شوق ان کے والد نے جگایا، جنہوں نے بچے کا شوق دیکھتے ہوئے آئی ٹی کے ماہر عذیر بلال سے رابطہ کیا تاکہ وہ روبوٹس اور ڈرونز کی تیاری میں بلال کی مدد کریں۔ بلال کا تیار کردہ ڈرون 1500 فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ایلومینیم سے بنا ہے جس پر ایک کیمرہ نصب ہے جو تصویریں بھی لے سکتا ہے اور ویڈیو بھی بناسکتا ہے۔ ڈرون میں جی پی ایس سسٹم بھی نصب ہے اور یہ خود کار طریقہ سے اڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔