سندھ

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے

کراچی: ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے جنہیں 6 گھنٹے قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

 ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ منتقل کردیا گیا  جہاں  ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت دیگر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا معائنہ کیا جب کہ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبدالستار ایدھی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ایدھی صاحب کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، اس موقع پر فیصل ایدھی کی آنکھیں پرُنم تھیں جب کہ بلقیس ایدھی زاروقطارروتی رہیں اوراس دوران انہوں نے بھی قوم سے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے  دعا کی اپیل کی۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ دنیا مین بہت کم ہوتے ہیں اورانہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے ہزاروں جانیں بچائیں۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور زیادہ عمرہونے کی وجہ سے ان کے گردوں کی پیوند کاری بھی نہیں ہوسکتی لہٰذا  ہفتے میں 2 سے 3 دن ان کا ڈائلیسسز کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close