چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تھرمیں معصوم بچوں کی اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کے ریگستانی علاقے تھر میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے آغا خان اسپتال نے تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اموات کی وجہ صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی ہے جبکہ تھر میں ضابطہ کار پر بھی عملدرآمد نہیں نہیں کیا جاسکتا۔چیف جسٹس نے رپورٹ پڑھنے کے بعد ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ سندھ حکومت ہی تھر میں بچوں کی اموات کی ذمہ دار ہے، سندھ حکومت بتائے غذائی قلت اور اموات کو روکنے کےل ئے کیا اقدامات کئے گئے۔عدالت نے تھرپارکر میں ہلاکتوں سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹس طلب کرلیں جب کہ کمیشن اور آغا خان کی رپورٹس کی روشنی میں سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔