سندھ

ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن کا اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

کرا چی: ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ہیں۔ انتقال کے بعد ایدھی صاحب کی وصیت کے مطابق ان کی آنکھیں عطیہ کرنے کے غرض سے محفوظ کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اب معروف اینکر اقرار الحسن کی جانب سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اقرار الحسن نے ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقرار الحسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وفات کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کر دی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close