سندھ

امجد صابری کے اہلخانہ نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا: ذرائع

کراچی : معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے ملک چھوڑنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا امجد صابری کے بعض رشتہ دار بیرون ممالک رہتے ہیں۔ امجد صابری کی شہادت کے بعد ان پرجس طرح دباؤڈالاجارہا ہے اس پراب ان کے اہل خانہ نے دبئی، امریکہ یاکینیڈامنتقل ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا امجد صابری کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ پردباؤبڑھ گیا ہے اوران سے کہاجارہا ہے کہ وہ اس کیس میں زیادہ دلچسپی نہ لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 2کروڑروپے مالی امداد کاچیک دیا تھا مگر ان کے خاندان پردباؤڈالاگیا اوروہ چیک انہو ں نے وفاقی حکومت کوواپس بھیج دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close