سندھ

کراچی میں شدید بارش

کراچی:  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 12 اور 13 جولائی کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
كراچی میں اتوار كو مختلف علاقوں میں ہلكی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑكوں پر پھسلن كے باعث مختلف مقامات پر موٹر سائیكل سوار گر كر زخمی ہوگئے جب کہ محكمہ موسمیات كی پیش گوئی كے مطابق كراچی سمیت زیریں سندھ میں 12 اور 13جولائی تیز ہواؤں كے ساتھ موسلادھار بارش كا امكان ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہوا كا كم تر دباؤ بھارت كے صوبہ مدھیہ پردیش پر قائم ہے اور پاكستان كی جانب بڑھ رہا ہے ، اس سسٹم كے تحت كراچی سمیت زیریں سندھ كے مختلف علاقوں میں 12 اور 13جولائی تیز ہواؤں اور گرج چمك كے ساتھ موسلادھار بارش كا امكان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close